QR CodeQR Code

پاکستان نے "را" کے ایک اور ایجنٹ کی گرفتاری کیلئے ایران سے مدد مانگ لی

31 Mar 2016 18:26

اسلام ٹائمز: ایرانی سفیر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ "را" کے ایجنٹ کلبھوشن کی ایرانی شہر چار بہار میں دکان پر مزید ایک "را" کا ایجنٹ موجود ہے، سب انسپکٹر راکیش عرف رضوان کلبھوشن کی دکان میں کام کرتا ہے جسے گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارتی ایجنسی "را" کے نیٹ کی گرفتاری اور معلومات کیلئے ایران سے تحریری رابطہ کرلیا ہے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ عارف خان نے ایران کے سفیر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے ایجنٹ کلبھوشن کی ایرانی شہر چار بہار میں دکان پر مزید ایک "را" کا ایجنٹ موجود ہے، سب انسپکٹر راکیش عرف رضوان کلبھوشن کی دکان میں کام کرتا ہے، راکیش عرف رضوان کو ایرانی حکومت گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کردے، خط میں کہا گیا ہے کہ ایرانی صدر کے دورے میں بھی یہ معاملہ اٹھایا گیا تھا۔ ایرانی حکومت بھارتی ایجنٹ کلبھوشن کے سرگرمیوں اور نیٹ ورک کی تفصیلات فراہم کرے، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران میں بھارتی ایجنسی "را" کی سرگرمیاں پاکستان اور ایران کیلئے خطرہ ہیں، ایرانی حکومت اس معاملے کو سنجیدہ لیکر پاکستان سے تعاون کرے۔


خبر کا کوڈ: 530745

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/530745/پاکستان-نے-کے-ایک-اور-ایجنٹ-کی-گرفتاری-کیلئے-ایران-سے-مدد-مانگ-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org