0
Thursday 31 Mar 2016 19:08

مذہبی جماعتوں کے 121 کارکن 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل

مذہبی جماعتوں کے 121 کارکن 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل
اسلام ٹائمز۔ تھانہ کوہسار پولیس نے ریڈزون میں جلاﺅ گھیراﺅ کرنے کے الزام میں گرفتار مذہبی جماعتوں کے 121 کارکنوں کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے میٹرو بس اور دیگر املاک کو نقصان پہنچانے پر مذہبی جماعتوں کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا تھا، جن میں سے 121 افراد کو آج ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ مذہبی جماعتوں نے پچھلے چار روز سے اسلام آباد کے ڈی چوک میں دھرنا دے رکھا تھا اور اس دوران میٹرو بس روٹ اور دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا اور کئی کنٹینروں کو بھی جلا دیا گیا تھا، جس پر پولیس نے کارکنوں کو گرفتار کر لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 530757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش