0
Thursday 31 Mar 2016 20:37

ایران نے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے، دفترخارجہ

ایران نے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے، دفترخارجہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں کہ ایران نے اپنی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، پاکستان نے بھارت کا اصل چہرہ بےنقاب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے حاضرسروس افسر کی گرفتاری کو اہم پیشرفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی فائیو اور یورپی یونین سفیروں کو اس حوالے سے بریف کر دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں را کی سرگرمیوں کا معاملہ ایرانی صدر کےساتھ اٹھایا گیا تھا، ایرانی حکام نے اپنی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ نفیس زکریا نے انکشاف کیاکہ بھارت نے "را" کے ایجنٹ تک قونصلر رسائی کی درخواست کی ہے، جس کا جائزہ لے رہے ہیں، را کے ایجنٹ کل بھوشن نے اپنے بیان میں پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کے لیے "را" سے مالی امداد حاصل کرنے کا اعتراف کیا، ایسا ہی بیان ماضی میں افغانستان میں چک ہیگل نے دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 530767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش