QR CodeQR Code

آزاد کشمیر کے 10 اضلاع کی انتخابی فہرستیں نادرا کو ارسال

1 Apr 2016 11:22

اسلام ٹائمز: نادرا کی طرف سے فراہم کردہ ابتدائی انتخابی فہرست رجسٹریشن آفیسر کے دفاتر میں آویزاں کی جائے گی جن کے اندراجات یا ووٹرز کے اخراج کیخلاف ریوائزنگ اتھارٹیز کے پاس اعتراضات دائر کیے جا سکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ الیکشن 2016ء کیلئے آزاد کشمیر کے دس اضلاع کی انتخابی فہرستیں نادرا کو بھجوا دی گئیں۔ الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے انتخابی فہرستوں کو شفاف اور مثالی بنانے کیلئے محکمہ مال، محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ نادرا اور دیگر محکموں سے تعاون حاصل کیا۔ دس اضلاع میں تیار ہونے والی نئی انتخابی فہرستوں کے ووٹرز کے قومی شناختی کارڈ نمبرز کی تصدیق کیلئے فہرستیں نادرا کے حوالے کی گئی ہیں، نادرا کی سطح پر ووٹرز کے شناختی کارڈ نمبرز کی تصدیق کا عمل بیس دن میں مکمل ہو جائے گا۔ نادرا کی طرف سے فراہم کردہ ابتدائی انتخابی فہرست رجسٹریشن آفیسر کے دفاتر میں آویزاں کی جائے گی جن کے اندراجات یا ووٹرز کے اخراج کیخلاف ریوائزنگ اتھارٹیز ( متعلقہ ڈپٹی کمشنر ) کے پاس اعتراضات دائر کیے جا سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 530838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/530838/آزاد-کشمیر-کے-10-اضلاع-کی-انتخابی-فہرستیں-نادرا-کو-ارسال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org