QR CodeQR Code

آئی ڈی پیز کی واپسی کا عمل تیز کیا جائے، شمالی وزیرستان جرگہ

1 Apr 2016 15:26

اسلام ٹائمز: غیر سرکاری تنظیموں نے بنوں، ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع کے برعکس لکی مروت میں ٹی ڈی پیز کی راحت کاری اور انہیں زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے موثر کردار ادا نہیں کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان ایجنسی میں جرگے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کی واپسی کا عمل تیز کیا جائے اور آپریشن سے متاثرہ قبائلی علاقے میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر ،گھروں اور کاروباری مراکز کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ غیر سرکاری تنظیموں نے بنوں، ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع کے برعکس لکی مروت میں ٹی ڈی پیز کی راحت کاری اور انہیں زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے موثر کردار ادا نہیں کیا۔ متاثرین کے لئے آنے والا فنڈ اور راشن شفاف طریقے سے تقسیم کیا جائے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔


خبر کا کوڈ: 530844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/530844/آئی-ڈی-پیز-کی-واپسی-کا-عمل-تیز-کیا-جائے-شمالی-وزیرستان-جرگہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org