QR CodeQR Code

آئی ڈی پیز کی گاڑی میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

1 Apr 2016 22:47

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ گاڑی کے پرزے دور دور تک پھیل گئے۔ دھماکے کے بعد فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں۔ اور لاشوں کو سیکیورتی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختوںخوا کے ضلع لکی مروت میں مبینہ خودکش کار بم دھماکے میں کار میں سوار پانچ افراد جاں بحق و دیگر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام لکی مروت کے علاقے کوٹ کشمیر کے قریب ایک کار میں زور دھماکہ ہوا اور کار میں سوار 5 افراد جو آئی ڈی پیز تھے کے پرخچے اڑگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ گاڑی کے پرزے دور دور تک پھیل گئے۔ دھماکے کے بعد فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں۔ اور لاشوں کو سیکیورتی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ایس ایچ او تھانہ نورنگ حامد خان کے مطابق گاڑی میں جو دھماکہ ہوا اس میں شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد سوار تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ دھماکے سے تباہ ہونے والی گاڑی میں بھاری مقدار میں بارود بھرا ہوا تھا۔ عینی شاہدین نے کہا ہے کہ کار سرادرپل کے قریب پہنچی تو زور دار دھماکہ ہوگیا۔ ابتدائی طور پر پولیس کی جانب سے دھماکہ خودکش حملہ قرار دیا جارہاہے۔ دھماکے سے کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے گئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی تک دھماکے کی نوعیت کے بارے میں صحیح طور پر معلوم نہ ہوسکا اور نہ ہی ہلاک ہونے والوں ناموں کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 530929

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/530929/آئی-ڈی-پیز-کی-گاڑی-میں-دھماکہ-5-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org