0
Saturday 2 Apr 2016 00:11

یوم ولادت حضرت الزہرا (س) کی مناسبت سے اسکردو میں جشن کا انعقاد

یوم ولادت حضرت الزہرا (س) کی مناسبت سے اسکردو میں جشن کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ یوم ولادت سیدۃالکونین حضرت فاطمۃالزھرا سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں حوزہ علمیہ جامعۃ النجف اسکردو میں ایک عظیم الشان جشن منعقد ہوا، جس میں علماء، طلباء اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب کی صدارت حجت الاسلام شیخ حسن جوہری نے کی جبکہ استادالشعراء پروفیسر حشمت کمال الہامی اور شاعر اہلبیت وزیر احمد مہمانان خصوصی تھے۔ مولانا محمد کاظم یزدانی اور مولانا صادق جوادی نظامت کے فرائض انجام دیے رہے تھے۔ معروف قاریٔ قرآن محمد عابدین نے تلاوت کلام مجید سے جشن کو منور کیا۔ ذاکر اہل بیت محمد حسین محمودی، سید امتیاز حسینی، ابراہیم عزیزی، محمد علی اور محمد افضل نے نذرانۂ منقبت پیش کیا۔ مولانا محمد عسکری نے طلاب اور حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب زہرا (س) ہر حوالے سے اسوہ کاملہ ہیں، آپ بیٹی ہونے کے حوالے سے دنیا کی تمام بیٹیوں کے لیے اسوہ کاملہ ہیں،آپ ایک شریکہ حیات اور بیوی ہونے کے حوالے سے تمام بیویوں کے لیے اسوہ کاملہ ہیں اور ماں ہونے کے حوالے سے بھی دنیا کی تمام ماؤں کے لیے اسوہ کاملہ ہیں۔ انہوں نے فاطمۃالزہرا (س) کو صبروحوصلہ اور تمام فضیلتوں میں ایک اسوہ کاملہ قرار دیا۔

شاعر اہلبیت وزیر احمد نے بلتی میں چند رباعی پڑھی اس کے بعد بلتی زبان میں ایک بحر طویل سامعین کے گوش گزار کرکے خوب داد حاصل کی۔ مہمان خصوصی پروفیسر حشمت کمال نے حضرت زہرا (س) کی شان میں اپنا تازہ کلام پیش کیا۔ صدر محفل حجت الاسلام شیخ حسن جوہری نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ ان اللہ یرضیٰ لرضا فاطمۃ ویغضب لغضبہا۔ انہوں نے جناب زہرا (س) کی سادہ زیستی پر بھی روشنی ڈالی اور کہا حضرت زہرا (س) شہزادی کونین ہوتی ہوئی بھی نہایت متواضعانہ زندگی گزاری۔ جشن کے آخر میں مولانا رجب علی نے دعائے امام زمانہ (عج) سے محفل کا اختتام کیا۔
خبر کا کوڈ : 530947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش