QR CodeQR Code

پی آئی اے نے گذشتہ سال کے مقابلے میں حج کرایوں میں 4000 روپے کمی کردی

2 Apr 2016 14:14

اسلام ٹائمز: قومی ایئر لائن نے حج پرواز کے کرایوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چار اگست سے شروع ہونے والے پری حج آپریشن میں ساوتھ ریجن سے چھیاسی ہزار روپے جبکہ نارتھ ریجن سے پچانوے ہزار روپے فی کس وصول کیئے جائیں گے۔ نارتھ ریجن میں سیالکوٹ، لاہور، پشاور جبکہ ساوتھ ریجن میں کراچی اور سکھر شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج کرایوں میں کمی کے ساتھ حج پلان حکومت کے سامنے پیش کر دیا جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں حج کرایوں میں 4000 روپے فی کس کمی کی گئی ہے۔ قومی ایئر لائن نے حج پرواز کے کرایوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چار اگست سے شروع ہونے والے پری حج آپریشن میں ساوتھ ریجن سے چھیاسی ہزار روپے جبکہ نارتھ ریجن سے پچانوے ہزار روپے فی کس وصول کیئے جائیں گے۔ نارتھ ریجن میں سیالکوٹ، لاہور، پشاور جبکہ ساوتھ ریجن میں کراچی اور سکھر شامل ہیں۔ نارتھ ریجن کا پرانا کرایہ اٹھانوے ہزار سات سو روپے جبکہ ساوتھ ریجن کا کرایہ اٹھاسی ہزار سات سو روپے تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حج آپریشن میں ایک سو پچاس خصوصی پروازوں کے ذریعے ساٹھ سے پینسٹھ ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ پی آئی اے کے ذریعے سرکاری پیکج پر جانے والے عازمین کی تعداد اڑتیس ہزار جبکہ پرائیویٹ پیکج کے ذریعے جانے والے عازمین کی تعداد بیس سے پچس ہزار ہے۔ قومی ائیر لائن کےٹرپل سیون بوئنگ کےتین طیارے حج آپریشن میں استعمال ہونگے۔ آپریشن کی چالیس فیصد پروازیں مدینہ جبکہ ساٹھ فیصد پروازیں براہ راست مکہ کے لیئے آپریٹ ہونگی۔ رپورٹ کے مطابق چار اگست سے شروع ہونے والا پری حج آپریشن پانچ ستمبر تک جاری رہے گا۔ پوسٹ حج سترا ستمبر سے سولہ اکتوبر اکتوبر تک جاری رہے گا۔ چیئرمین پی آئی اے کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کی ہدایت پر حج کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 530986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/530986/پی-ا-ئی-اے-نے-گذشتہ-سال-کے-مقابلے-میں-حج-کرایوں-4000-روپے-کمی-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org