0
Saturday 2 Apr 2016 09:49

بھارت کے فوجی سربراہ کا سیاچن دورہ

بھارت کے فوجی سربراہ کا سیاچن دورہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ نے دنیا کے بلند ترین میدان جنگ سیاچن گلیشیر کا دورہ کیا۔ بھارتی دفاعی ترجمان نے بتایا ”فوجی سربراہ نے کل سیاچن کا دورہ کیا جہاں حالیہ برفانی تودوں کی زد میں آکر کئی فوجی اہلکار لقمہ اجل بن گئے تھے“۔ ترجمان نے کہا کہ فوجی سربراہ نے وہاں تعینات فوجیوں کے ساتھ گفتگو کی اور مشکل ترین حالات میں کام کرنے پر ان کی ستائش کی۔ انہوں نے فوجیوں سے تاکید کی کہ وہ برفانی توددوں کے خطرے سے ہوشیار رہیں۔ ترجمان نے مزید کہا ”فوجی سربراہ نے علیحدہ طور ان پورٹروں سے بھی ملاقات کی جو سیاچن کے مشکل ترین حالات میں وہاں تعینات فوجیوں تک رسد اور دیگر ساز و سامان پہنچاتے ہیں۔ فوجی سربراہ کے ساتھ فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا اور فوج کی چودھویں کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ایس کے پٹیال بھی تھے۔
خبر کا کوڈ : 530997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش