QR CodeQR Code

فرقوں اور مسلکوں کی بنیاد پر امت کو تقسیم کرنا عالمی استعمار کا ہدف ہے، ترابی

2 Apr 2016 10:35

اسلام ٹائمز: جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ نظام مصطفی کا نفاذ ہی ہمارے تمام مسائل کا حل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نظام مصطفی کا نفاذ ہی ہمارے تمام مسائل کا حل ہے، نوجوان علمائے کرام اور طلبہ نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں، فرقوں اور مسلکوں کی بنیاد پر امت کو تقسیم کرنا عالمی استعمار کا ہدف ہے۔ انھوں نے کہا کہ شخصیات اور مسلکوں کو چھوڑ کر امت کو قرآن و سنت کی بنیاد پر جمع کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد الطاف اور منتظم کشمیر مصطفی انقلابی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 531012

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/531012/فرقوں-اور-مسلکوں-کی-بنیاد-پر-امت-کو-تقسیم-کرنا-عالمی-استعمار-کا-ہدف-ہے-ترابی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org