QR CodeQR Code

پشاور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، افسر کے قتل میں ملوث دوسرا ٹارگٹ کلر گرفتار

2 Apr 2016 19:08

اسلام ٹائمز: سی ٹی ڈی کے مطابق میکائیل نے اپنے دوسرے ساتھی حارث نسیم کے ساتھ مل کر گزشتہ ماہ حساس ادارے کے افسرکو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ سی ٹی ڈی نے حارث نسیم کو واقعے کے چند روز بعد گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں حساس ادارے کے افسر کے قتل میں ملوث دوسرے ٹارگٹ کلر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ٹارگٹ کلر میکائیل کو حیات آباد سے گرفتار کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق میکائیل نے اپنے دوسرے ساتھی حارث نسیم کے ساتھ مل کر گزشتہ ماہ حساس ادارے کے افسرکو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ سی ٹی ڈی نے حارث نسیم کو واقعے کے چند روز بعد گرفتار کرلیا۔ جس نے عدالت میں اعتراف جرم کرتے ہوئے اپنے دوسرے ساتھی کی نشاندہی بھی کی۔ سی ٹی ڈی نے حارث نسیم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی میکائیل کو بھی حیات آباد سے گرفتارکر لیا۔ حساس ادارے کا مقتول افسر ٹارگٹ کلر کا چچا تھا۔


خبر کا کوڈ: 531111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/531111/پشاور-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-افسر-کے-قتل-میں-ملوث-دوسرا-ٹارگٹ-کلر-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org