0
Sunday 3 Apr 2016 11:37

سیرت پاک (ص) اختیار کرنے سے ہی کامیابی ممکن ہے، میرواعظ کشمیر

سیرت پاک (ص) اختیار کرنے سے ہی کامیابی ممکن ہے، میرواعظ کشمیر
اسلام ٹائمز۔ انجمن نصرۃ الاسلام جموں و کشمیر کے زیراہتمام کشمیر کی قدیم تعلیمی دانشگاہ نصرۃ الاسلام ہائیر سیکنڈری سکول کے مرکزی آڈیٹوریم میں ’’سیرت رسول (ص) کے حیات آفریں پہلوؤں‘‘ کے زیر عنوان ایک پروقار سیرتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن کے صدر اور متحدہ مجلس علماء کے امیر میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے پیغمبر اسلام حضرت نبی رحمت (ص) کی عظیم شخصیت اور لافانی انسان ساز تعلیمات کے مختلف گوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کے ساتھ بھرپور وابستگی اور رسول رحمت (ص) کی سیرت پاک کو عملی زندگی میں اپنانے سے ہی ہمارے جملہ مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ میرواعظ نے کہا کہ اسلام کی بنیادی تعلیمات اور اقدار کے فروغ اور ایک بہتر، دیندار اور اخلاقی اقدار کے حامل معاشرہ سازی کیلئے اسلام کے اعلٰی اقدار اور رسول رحمت (ص) کی آفاقی تعلیمات کو زندگی کے ہر شعبے میں رہنما بنائے بغیر موجودہ سیاسی، سماجی، معاشرتی اور ملی مسائل کا حل تلاش نہیں کیا جاسکتا۔

میرواعظ نے کہا کہ اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) کے ساتھ تعلق مضبوط سے مضبوط تر کرکے ہی موجودہ مسائل اور چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھا کہ جب ہم اقتصادی طور نہ صرف خود کفیل تھے بلکہ کشمیر سے بیشتر اشیاء اور مصنوعات بڑے پیمانے پر برآمد کی جاتی تھیں اور درآمدات پر ہمارا انحصار برائے نام تھا لیکن آج حالت یہ ہے کہ ہم نے اپنے روایتی صنعت و حرفت، دستکاری، قالین بافی، شال بافی اور دیگر کاموں کو عیب سمجھ کر ترک کردیا ہے اور دوسروں پر انحصار کی پالیسی نے اس قوم کو حد درجہ معاشی اور اقتصادی سطح پر پسماندہ بناکر رکھ دیا ہے۔ میرواعظ نے واضح کیا کہ دنیائے انسانیت کا سب سے مقدس اور محترم طبقہ انبیاء ؑ خاص طور پر امام الانبیاء رسول اکرم (ص) نے بھی معاشی سرگرمی جاری رکھنے کیلئے روایتی پیشوں اور سرگرمیوں کو اپناکر امت کو تعلیم دی کہ فرائض کے بعد سب سے بڑا فریضہ اپنی محنت کی کمائی ہے لیکن افسوس ہم آج Skilled of labour کے جذبے کو فراموش کرکے اقتصادی سطح پر شدید مسائل اور مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 531129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش