0
Saturday 2 Apr 2016 20:25

ایپکس کمیٹی خیبرپختونخوا کا پاک افغان سرحد پر غیرقانونی مواصلاتی ٹاورز بند کرنیکا فیصلہ

ایپکس کمیٹی خیبرپختونخوا کا پاک افغان سرحد پر غیرقانونی مواصلاتی ٹاورز بند کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی نے شوال وادی اور خفیہ معلومات پر صوبے بھر میں جاری آپرپیشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے غیرقانونی مواصلاتی ٹاورز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آرمی چیف کہتے ہیں قبائلی عمائدین اور عوام نے دہشت گردوں کو معاشرے میں تنہا کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا۔ جس میں شوال وادی اور خفیہ معلومات پر صوبے بھر میں جاری آپریشن اور متاثرین کی گھروں کو واپسی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے شوال آپریشن اور خفیہ معلومات پر جاری آپریشنز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اجلاس میں پاک افغان سرحد کے کراسنگ پوائنٹ بالخصوص طورخم پر بارڈر مینجمنٹ بہتر کرنے اور بارڈر کراسنگ میکنزم صحیح انداز سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایپکس کمیٹی نے پشاور کے لوگوں کو افغانستان سے بھتے کیلئے آنے والی ٹیلی فون کالز کے معاملے کا بھی جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ پاکستانی علاقوں میں ہرقسم کے غیرقانونی مواصلاتی ٹاورز فوری طور پر بند کئے جائیں اور اس معاملے پر ایک اعلیٰ سطح کا وفد افغان حکومت سے بات بھی کرے گا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ قبائلی عمائدین اور خیبر پختونخوا کی عوام غیرمتزلزل عزم اور حوصلے کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف کھڑے ہوئے اور انھوں نے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیلتے ہوئے معاشرے میں تنہا کردیا ہے، آرمی چیف نے قبائلی علاقوں کا انفرااسٹریکچر دوبارہ تعمیر کرنے کا عزم دہرایا۔ آرمی چیف نے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو بھی سراہا اور ہدایت دی کہ تمام ادارے کام کی رفتار بڑھاتے ہوئے معیار بھی برقرار رکھیں۔ اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ، کور کمانڈر پشاور، ڈی جی آئی ایس آئی کے علاوہ سینئر صوبائی اور فاٹا سیکرٹریٹ کے افسران نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 531131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش