QR CodeQR Code

ترقیاتی فنڈز کی کمی، خیبر پی کے حکومت کا وفاق کو خط لکھنے کا فیصلہ

2 Apr 2016 20:33

اسلام ٹائمز: سرکاری ذرائع کے مطابق 210 نئی ترقیاتی سکیمیں تاحال منظور نہیں ہوئیں جبکہ فنڈز کی کمی کے باعث 228 جاری نئی سکیموں پر کام سست روی کا شکار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عرصہ گزر جانے کے باوجود سالانہ ترقیاتی پروگرام کی 210 نئی ترقیاتی سکیموں پر کام شروع نہ ہو سکا فنڈز کی کمی کے باعث مشکلات کی شکار صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، خیبر پی کے حکومت فنڈز کی کمی کے باعث مشکلات سے دوچار ہے، سرکاری ذرائع کے مطابق 210 نئی ترقیاتی سکیمیں تاحال منظور نہیں ہوئیں جبکہ فنڈز کی کمی کے باعث 228 جاری نئی سکیموں پر کام سست روی کا شکار ہے، سالانہ ترقیاتی پروگام میں 653 نئی سکیموں کے لئے 65 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیاتی کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی فراہمی بہت کم ہے جس سے ترقیاتی کام سست روی کا شکا رہیں اور وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت سے حال ہی میں ہونے والے معاہدے کے بعد 25 ارب روپے کی پہلی قسط دینی ہے جو تاحال ادا نہیں کی گئی، سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے چیف سیکرٹری کو فنڈز کی فراہمی سمیت دیگر مسائل پر خط لکھنے کی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 531138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/531138/ترقیاتی-فنڈز-کی-کمی-خیبر-پی-کے-حکومت-کا-وفاق-کو-خط-لکھنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org