0
Saturday 2 Apr 2016 21:12

کے پی کے اور فاٹا کے عوام نے دہشتگردوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے، آرمی چیف

کے پی کے اور فاٹا کے عوام نے دہشتگردوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کے پی کے اور فاٹا کے عوام دہشت گردوں کےخلاف غیرمتزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں، صوبے کے عوام نے دہشت گردوں کو تنہا کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈ کواٹرز پشاور میں خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل رضوان اختر، گورنر کے پی کے اور وزیر اعلٰی پرویز خٹک نے شرکت کی۔ اجلاس میں وادی شوال میں جاری آپریشن ،کے پی کے میں انٹیلی جنس بنیادوں پرکارروائیوں اور عارضی بےگھر افراد کی واپسی اور بارڈر مینیجمنٹ کا جائزہ لیاگیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کے مابین ہم آہنگی کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ کے پی کے اور فاٹا کے عوام نے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل کر تنہا کر دیا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ان کا عزم غیر متزلزل ہے۔ قبائلی علاقوں میں انفراسٹرکچر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 531145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش