0
Saturday 2 Apr 2016 21:44

بلوچستان میں کوئی نوگو ایریا یا داعش نہیں ہے، میجر جنرل شرافگن

بلوچستان میں کوئی نوگو ایریا یا داعش نہیں ہے، میجر جنرل شرافگن
اسلام ٹائمز۔ آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے اور کل بھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد سرحدوں پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے، تاہم اب بلوچستان میں کوئی بھی حصہ نوگو ایریا نہیں ہے۔ بلوچستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے، یہ سب عالمی ایجنسیوں کی ذہنی اختراع ہے۔ ایران سے تعاون کی امید ہے۔ کوئٹہ میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی مداخلت پر عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور بلوچستان میں عوام کے تعاون سے حالات بہتر ہورہے ہیں۔ پاک افغان بارڈر چمن سے گزشتہ 68 سال سے جاری اسمگلنگ کو روکا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح ہے کہ عوام میں احساس تحفظ پیدا کیا جائے، حالات تیزی سے بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ اسمگلنگ روکنے سے کسٹم کے ریونیو میں 3 سو گنا اضافہ ہوا، پاک افغان بارڈر سے ملحقہ 453 کلومیٹر طویل سکیورٹی خندق پر کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 531147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش