0
Saturday 2 Apr 2016 22:38

ثروت اعجاز قادری سمیت دھرنا قیادت کیخلاف درج مقدمات میں بغاوت کی دفعات بھی شامل

ثروت اعجاز قادری سمیت دھرنا قیادت کیخلاف درج مقدمات میں بغاوت کی دفعات بھی شامل
اسلام ٹائمز۔ لوگوں کے ریاست مخالف جذبات ابھارنے اور مذہبی منافرت پھیلانے پر ڈی چوک پر دھرنا دینے والی قیادت کے خلاف بغاوت سمیت انسداد دہشتگردی کی سنگین دفعات مقدمات میں شامل کر لی گئی ہیں۔ مقدمے میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، افضل قادری اور خادم حسین رضوی سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ڈی چوک پر دھرنا دینے والی مذہبی قیادت کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔ وفاقی پولیس نے ثروت اعجاز قادری، افضل قادری اور خادم حسین رضوی سمیت دیگر دھرنا قایدین کےخلاف مذہبی منافرت پھیلانے اور ریاست مخالف جذبات ابھارنے پر درج مقدمات میں بغاوت اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کرلی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق، تھانہ سیکرٹریٹ میں درج دو مقدمات میں ان سنگین دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔ تمام علما کی تقاریر اور توڑ پھوڑ کی فوٹیجز بھی حاصل کرلی گئیں جنہیں مقدمات کا حصہ بنا کر نامزد علما کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے جائیں گے۔ پولیس حکام کے مطابق، سنگین نوعیت کی دفعات کی سزا عمرقید یا پھر سزائے موت ہے۔ ادھر ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری دھرنا مذاکرات کے دوران کراچی میں گرفتار ٹارگٹ کلرز کی رہائی چاہتے تھے تاہم وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ان کے تمام مطالبات مسترد کردئیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 531162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش