0
Saturday 2 Apr 2016 23:07

بہت جلد گلگت بلتستان میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا، ڈاکٹر اقبال

بہت جلد گلگت بلتستان میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا، ڈاکٹر اقبال
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیرتعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے صوبائی حکومت تمام مسائل کو عوام کے وسیع تر مفاد میں بہترین حکمت عملی کے ساتھ حل کر رہی ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں تعمیری و مثبت سوچ کو اپنائیں تاکہ گلگت بلتستان میں اچھی روایات کی داغ بیل ڈالی جاسکے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداروں کی ازسر نو بحالی جاری ہے، کرپشن کے دروازے بند ہوچکے ہیں اور سرکاری ملازمتیں میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر دینے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں ترقی کا نیا دور شروع کرنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ بہت حلد گلگت بلتستان میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔

خبر کا کوڈ : 531169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش