0
Sunday 3 Apr 2016 10:58

ایران کی میزائل صلاحیت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، ڈاکٹر علی لاریجانی

ایران کی میزائل صلاحیت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، ڈاکٹر علی لاریجانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران اپنی دفاعی میزائل طاقت کو مضبوط بنانے پر زور دیتا ہے۔ آج اتوار کے روز پارلیمٹ کے اجلاس کے دوران ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ ایران ایک اچھی دفاعی ڈیٹرنٹ طاقت کا حامل ہے، انہوں نے کہا کہ ایران کی دفاعی طاقت و توانائی، پائیدار امن و استحکام اور دہشت گردوں کو کچلنے کا اصلی عامل و سبب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل پروگرام کے بارے میں بعض مغربی ممالک کی بہانے بازیاں ایران کی سکیورٹی طاقت و توانائی کا مقابلہ کرنے کے لئے طویل مدت پالیسی ہے اور اسی بنا پر اسلامی جمہوریہ ایران اپنی دفاعی طاقت خاص طور پر میزائل طاقت کو مضبوط بنانے پر زور دیتا ہے۔

اسی طرح حالیہ دہشت گردانہ حملوں کو بعض عرب اور مغربی ممالک کی جہالت اور شقاوت و سخت دلی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ دہشت گردی کے موجودہ واقعات بعض مغربی ممالک کی جانب سے دہشت گردوں کو برسوں تک ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنے اور انہیں مضبوط بنانے کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت دہشت گردی کے حامی ممالک کو بہت سے خطرناک دہشت گرد گروہوں کا سامنا ہے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کی پارلیمنٹس اور حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ مذاکرات کے ذریعے موجودہ بحران کو حل کریں۔ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف شامی قوم اور حکومت کی حالیہ کامیابیوں اور کئی علاقوں کی دہشت گردوں کے قبضے سے آزادی پر مبارک باد پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 531264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش