0
Wednesday 20 May 2009 10:04

بھارت مسئلہ کشمیر حل،پاکستان اور چین کے ساتھ تخفیف اسلحہ پر مذاکرات شروع کرے : نیویارک ٹائمز

بھارت مسئلہ کشمیر حل،پاکستان اور چین کے ساتھ تخفیف اسلحہ پر مذاکرات شروع کرے : نیویارک ٹائمز
نیویارک: امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے بھارت میں کانگریس کی نو منتخب حکومت سے کہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرے۔ اخبار نے اپنے ادارئیے جسکا عنوان ’’بھارت کے چیلنجز‘‘ تھا میں لکھا ہے کہ کمشیر کو نظرانداز کرنا کوئی آپشن نہیں۔ اخبار نے بھارت پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور چین کے ساتھ تخفیف اسلحہ کے سلسلے میں مذاکرات شروع کرے اور ایٹمی ہتھیاروں کیلئے فیول کی تیاری بھی ختم کر دے تاکہ واشنگٹن پاکستان پر ایسا ہی کرنے کیلئے دبائو ڈال سکے۔ اخبار کے مطابق بھارت کیلئے یہ نہایت مناسب وقت ہے کہ وہ پاکستان کیساتھ کشمیر کے حوالے سے تنازعات کو حل کرے اور اگر یہ مسئلہ براہ راست حل نہیں کیا جا سکتا تو ماحولیات اور پانی کے معاملات پر مذاکرات کرنے چاہئیں۔ بھارت افغانستان میں موجودگی کے حوالے سے پاکستان کے خدشات دور کرے اور پاکستان اور افغانستان کیساتھ تجارت کو فروغ دے۔ اخبار کے مطابق بھارت جنوبی ایشیا کی اہم طاقت ہے لیکن وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے سے ہچکچا رہا ہے۔ اخبار نے پاکستان کو دنیا کا خطرناک ترین ملک بھی قرار دیا۔

خبر کا کوڈ : 5313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش