0
Sunday 3 Apr 2016 23:52

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا ڈیوس کے ڈاکٹر تھامس ایل روسٹ کا فیصل آباد میں زرعی سائنس دانوں سے خطاب

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا ڈیوس کے ڈاکٹر تھامس ایل روسٹ کا فیصل آباد میں زرعی سائنس دانوں سے خطاب
اسلام ٹائمز۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پاک امریکہ سنٹر کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف کیلی فورنیا ڈیوس کے ڈاکٹر تھامس ایل روسٹ نے خصوصی لیکچر میں زرعی سائنس دانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی تحقیقات کے ذریعے پودوں کی مختلف بیماریوں اور جراثیموں پر قابو پاکر پیداواری نقصان کو کم سے کم حد تک لاتے ہوئے کاشتکاروں کی آمدن میں اضافہ کرنے کی راہ نکالیں، تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کے ساتھ ساتھ دیہی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں کے تناظر میں ماہرین بیماریوں پر قابو پائیں اور نئی ورائٹیاں متعارف کروائیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اقراراحمد، ڈاکٹر بشیر احمد نے بھی خطاب کیا، خصوصی سیمینار میں زرعی سائنس دانوں اور زرعی ماہرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
خبر کا کوڈ : 531355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش