0
Sunday 3 Apr 2016 15:06

ایران کو ایٹمی ایندھن کی تیاری میں خود کفیل بنانا چاہتے ہیں، ڈاکٹر علی اکبر صالحی

ایران کو ایٹمی ایندھن کی تیاری میں خود کفیل بنانا چاہتے ہیں، ڈاکٹر علی اکبر صالحی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ اندرون ملک ایٹمی ایندھن کی تیاری پر آنے والی لاگت کو عالمی قیمتوں کے برابر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے کارکنوں اور عہدیداروں کے ساتھ نئے ایرانی سال کی پہلی ملاقات میں ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے تحت ایران میں یورینیئم کی افزودگی کے عمل کو محفوظ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ ایران کو ایٹمی ایندھن کی تیاری میں خود کفیل بنانے اور ملک کے اندر تیار ہونے والے ایٹمی ایندھن کی لاگت اور عالمی قیمت کے درمیان توازن پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے گذشتہ ایرانی سال کو تاریخ ساز سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے گذشتہ سال باہمی اتحاد اور رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کی روشنی میں اپنی عزت و وقار کا بھرپور طریقے سے دفاع کیا اور کسی بھی طاقت کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا۔ انہوں نے ایران کی عزت و طاقت کو تمام شہیدوں خاص طور شہید ایٹمی سائنسدانوں کی فداکاری کا مرہون منت قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 531362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش