0
Monday 4 Apr 2016 18:05

وزیراعلٰی پنجاب سے مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں علماء وفد کی ملاقات

وزیراعلٰی پنجاب سے مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں علماء وفد کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں علمائے کرام کے وفد کی ملاقات، تحفظ حقوق نسواں بل پر اتفاق رائے کیلئے مشترکہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایوان وزیراعلٰی ماڈل ٹاون لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے وفد میں جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد میر، جماعت اسلامی سندھ کے مرکزی رہنما مولانا اسداللہ بھٹو، ایم پی اے مولانا محفوظ مشہدی اور مولانا امجد خان، مولانا غلام محمد سیالوی، علامہ راغب حسین نعیمی اور دیگر علماء شامل تھے۔ ملاقات میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات، صوبائی وزراء رانا ثناءاللہ، سید ہارون سلطان بخاری، چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید، انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق احمد سکھیرا، سلمان صوفی، جامعہ اشرفیہ کے مولانا فضل الرحیم اشرفی، مولانا غلام محمد سیالوی، مولانا راغب حسین نعیمی اور متعلقہ سیکرٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلٰی میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قرآن و سنت کے برعکس قانون سازی کا تصور بھی نہیں کرسکتے جبکہ خواتین پر تشدد ایک معاشرتی حقیقت ہے، جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کمیٹی میں علمائے کرام اور حکومتی نمائندے شامل ہوں گے، بل میں اصلاح کیلئے علمائے کرام کی تجاویز کو پوری اہمیت دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 531526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش