0
Monday 4 Apr 2016 21:37

اسلام آباد میں جماعت اہل حرم کے زیراہتمام خاتون جنت کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد میں جماعت اہل حرم کے زیراہتمام خاتون جنت کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل حرم کے زیراہتمام اسلام آباد میں "خاتون جنت کانفرنس" کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک کے نامی گرامی علماء کرام نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مفتی راغب نعیمی، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، مولانا معظم علی سیفی، سید عبدالمصطفٰی، مفتی حسین علی چشتی، مفتی نعیم نعیمی اور ڈاکٹر شبیر علی گیلانی نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات کو جس عملی شکل میں ان کی صاحبزادی حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا نے دنیا کے سامنے پیش کیا وہ تاقیامت آنے والے انسانوں اور بالخصوص خواتین کے لئے بہترین مشعل راہ ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مسلمان آج دنیا میں جن مسائل کا شکار ہیں، ان کا بہترین حل خاتون جنت فاطمۃ الزہرا کی تعلیمات پر عمل کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 531560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش