0
Monday 4 Apr 2016 22:39

بھارت آج بھی پاکستان کو توڑنے کی کوششوں میں مصروف ہے، سراج الحق

بھارت آج بھی پاکستان کو توڑنے کی کوششوں میں مصروف ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سقوطِ غرناطہ کے بعد سقوطِ ڈھاکہ امت کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے اور آج پوری ملت اسلامیہ کو، پاکستانی عوام کو اس سانحے کا رنج ہے۔ انڈیا نے ڈھاکہ، پونا، چٹاگانگ اور مشرقی پاکستان کے چپے چپے میں متحدہ پاکستان کو توڑنے کی سازش کی تھی اور آج بھی انڈیا پاکستان کو توڑنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ جب بنگلہ دیش میں پاکستان کو بچانے والے محب وطن بنگلہ دیشی رہنماوں کو پھانسیاں دی جاتی ہیں تو بحیثیت انسان اور مسلمان ہماری قومی، ملی غیرت اور حمیت جاگ اُٹھتی ہے، لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ہمارے حکمرانوں کی غیرت سوئی ہوئی ہے۔ ان کے ضمیر سوئے ہوئے ہیں، یہ اپنے اُن بنگلہ دیشی مسلمان بھائیوں کے لیے کچھ کرنا نہیں چاہتے جنہوں نے اپنی جان، مال، عزت و آبرو متحدہ پاکستان پر نچھاور کردی۔ ایک انسان اور مسلمان ہونے کے ناطے اور جماعتِ اسلامی کے ذمہ دار ہونے کے ناطے میں نے مظلوم بنگلہ دیشی رہنماوں پر حسینہ واجد کے ظلم و ستم کی آواز ہر جگہ بلند کی۔
خبر کا کوڈ : 531575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش