0
Thursday 3 Feb 2011 14:38

امریکا اور چین نے سیٹلائٹس تباہ کرنے کیلئے جدیدترین میزائل استعمال کیے،برطانوی اخبار

امریکا اور چین نے سیٹلائٹس تباہ کرنے کیلئے جدیدترین میزائل استعمال کیے،برطانوی اخبار
لندن:اسلام ٹائمز-امریکا اور چین نے خلا میں اپنی فوجی قوت کا مظاہرہ کرنے کیلئے اپنے ہی سیٹلائٹس تباہ کرنے کی غرض سے جدید ترین میزائل استعمال کئے تھے۔ یہ انکشاف وکی لیکس کے جاری کردہ مراسلوں سے ہوا جو برطانوی اخبار نے شائع کئے ہیں۔ مراسلوں کے مطابق چین نے فروری دو ہزار سات میں اپنے ایک موسمیاتی سیٹلائیٹ کو خلا میں تباہ کیا تھا۔ اس واقعے نے امریکا کو حیران و پریشان کر دیا۔ جواب میں امریکا نے بھی اپنے خراب ہو جانے والے ایک سیٹلائیٹ کو تجرباتی حملے کا نشانہ بنا کر تباہ کر دیا تھا۔ امریکا کا اصرار تھا اس نے زہریلے فیول ٹینک والے سیٹلائیٹ کو زمین پر گرنے سے روکنے کے لئے یہ آپریشن کیا۔ بیجنگ میں امریکی سفارت خانے نے فروری دو ہزار آٹھ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا کہ چینی حکومت امریکا کی اس وضاحت سے مطمئن نہیں ہے۔ مراسلے کے مطابق چین کے آرمز کنٹرول اور ڈِس آرمامنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل تینگ جیان چن کا کہنا تھا کہ امریکا نے اپنے سیٹلائٹ کو غیر ضروری طور پر تباہ کیا اور اس کا مقصد اپنے میزائل دفاعی نظام کی آزمائش کرنا تھا۔









خبر کا کوڈ : 53158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش