0
Tuesday 5 Apr 2016 00:45

پانامہ دستاویزات میں کوئی نئی بات منظرعام پر نہیں لائی گئی، ترجمان شریف فیملی

پانامہ دستاویزات میں کوئی نئی بات منظرعام پر نہیں لائی گئی، ترجمان شریف فیملی
اسلام ٹائمز۔ ترجمان شریف فیملی کا کہنا ہے کہ پانامہ دستاویزات میں کوئی نئی بات منظرعام پر نہیں لائی گئی، میڈیا کے بعض عناصر کی طرف سے عوام کو گمراہ کرنا افسوسناک ہے۔ سیاسی مخالفین بھی اپنے مقصد کیلئے حقائق مسخ کر رہے ہیں۔ ترجمان شریف فیملی نے پانامہ کی فاش کردہ دستاویزات پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ دستاویزات میں شریف فیملی پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا جبکہ دستاویزات میں شامل کوئی کمپنی وزیراعظم نوازشریف کی ملکیت نہیں۔ حسین شریف سعودی عرب اور حسن شریف برطانیہ میں رہائش پذیر رہ چکے ہیں، دونوں بھائی ذمہ داری سے کمپنی کے معاملات رپورٹ کرتے ہیں۔ دونوں بھائی دو دہائیوں سے زائد بیرون ملک رہائش پذیرہیں جن پر پاکستان میں ٹیکس عائد نہیں ہوتا جبکہ مریم نوازشریف ان کمپنیوں میں نہ کسی کی مالک ہے اور نہ ہی فوائدحاصل کرتی ہیں، وہ محض ایک کمپنی کی ٹرسٹی ہیں۔ ترجمان کے مطابق، مریم نوازشریف کی ذمہ داری بھائی کے اثاثوں کی خاندان میں تقسیم ہے، کمپنیوں کیلئے مالی وسائل جدہ میں سٹیل مل کی فروخت سے حاصل ہوئے، شریف فیملی کے تمام ادارے قانونی اور مستحکم مالی پوزیشن کے حامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 531596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش