QR CodeQR Code

نیشنل ایکشن پلان کے نام پر مدارس کے خلاف کارروائی بند کی جائے، مولانا عطاءالرحمن

5 Apr 2016 11:40

اسلام ٹائمز: مدرسہ فاروقیہ دریا خان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ممتاز قادری کی پھانسی اور غیرت کے نام پر قتل کے خلاف قانون سازی کر کے بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سنیئر نائب امیر سینیٹر مو لانا عطا الرحمٰن نے بھکر میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی جما عتوں کا اتحاد ناگزیر ہے، نیشنل ایکشن پلان محض مدارس اور علماء کے خلاف ایکشن کا نام ہے۔ مدرسہ فاروقیہ دریا خان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ممتاز قادری کی پھانسی اور غیرت کے نام پر قتل کے خلاف قانون سازی کر کے بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی۔ مولانا عطاالرحمان نے کہا کہ اگر ملک کے آئین سے رو گردانی کی گئی تو اس کے ملک اور قوم کو بھیانک نتائج بھگتنا پڑیں گے، حالیہ دنوں میں جس قسم کی قانون سازی کی گئی اس سے سنجیدہ طبقات تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے خیبرپختو نخواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے، پہلے سال 85 فیصد دوسرے سال 80 فیصد ترقیاتی فنڈز واپس ہونے سے صوبے میں ترقی کا پہیہ جام ہو چکا ہے، اگر حالات یہی رہے تو جے یو آئی خیبر پختونخواہ حکومت کے خلاف میدان میں نکلنے کے لئے دوسری جماعتوں کو بھی متحرک کریگی۔ پریس کانفرنس کے دوران مولانا عبدالراؤف، مولانا ابوبکر، مولانا شبیر احمد عثمانی بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 531663

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/531663/نیشنل-ایکشن-پلان-کے-نام-پر-مدارس-خلاف-کارروائی-بند-کی-جائے-مولانا-عطاءالرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org