QR CodeQR Code

کالعدم جماعتوں کیخلاف کارروائی کے بغیر دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں، علامہ اسدی

5 Apr 2016 17:41

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ہمارا دیرینہ مطالبہ تھا لیکن حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیداری کیلئے سینکڑوں بیگناہوں کی لاشوں کا انتظار تھا، گلشن اقبال میں بربریت کی تاریخ رقم کرنیوالے دہشتگرد اور ان کے ہمدردوں کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں، یہ لوگ ملک دشمنوں اور اسلام دشمنوں کے آلہ کار ہیں جو اپنے سوا سب کو کافر اور مرتد سمجھتے ہیں، ہمیں اس سوچ کیخلاف ایک قوم و ملت بن کر سامنے آنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف بے رحمانہ آپریشن کے بغیر پنجاب میں امن کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، کالعدم جماعتوں کیخلاف بھرپور کارروائی کے بغیر دہشتگردی سے نجات ممکن نہیں، دہشتگردوں کے سہولت کار اور سیاسی سرپرستوں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ہمارا دیرینہ مطالبہ تھا لیکن حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیداری کیلئے سینکڑوں بیگناہوں کی لاشوں کا انتظار تھا، گلشن اقبال میں بربریت کی تاریخ رقم کرنیوالے دہشتگرد اور ان کے ہمدردوں کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں، یہ لوگ ملک دشمنوں اور اسلام دشمنوں کے آلہ کار ہیں جو اپنے سوا سب کو کافر اور مرتد سمجھتے ہیں، ہمیں اس سوچ کیخلاف ایک قوم و ملت بن کر سامنے آنا ہوگا، پاکستان میں مسلمانوں کے جتنے حقوق ہیں اتنے حقوق ہمارے دیگر مذاہب سکھ، ہندو، عیسائی بھائیوں کا بھی ہے، وہ ہمارے برابر کے شہری اور اس مادر وطن کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین گلشن اقبال پارک کے متاثرین اور غمزدہ فیمیلز کیساتھ ہے اور ہم اس دہشتگردی کے ناسور سے نجات کیلئے ہر وقت آواز بلند کرتے رہیں گے خواہ اس کیلئے ہمیں جان کی بھی قربانی دینی پڑے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


خبر کا کوڈ: 531734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/531734/کالعدم-جماعتوں-کیخلاف-کارروائی-کے-بغیر-دہشتگردی-کا-خاتمہ-ممکن-نہیں-علامہ-اسدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org