0
Tuesday 5 Apr 2016 20:11

پرچہ ٹھیک نہ ہونے پر نشتر میڈیکل کالج کے غیرملکی طالبعلم نے ہاسٹل کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا دی

پرچہ ٹھیک نہ ہونے پر نشتر میڈیکل کالج کے غیرملکی طالبعلم نے ہاسٹل کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا دی
اسلام ٹائمز۔ پرچہ ٹھیک نہ ہونے پر نشتر میڈیکل کالج ملتان کے غیرملکی طالبعلم نے ہاسٹل کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا دی۔ طالب علم کو شدید زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیکل فائنل ائیر کے طالب علم جامہ یوسف کا تعلق صومالیہ سے بتایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نشتر میڈیکل کالج کے فائنل ایئر کا طالب علم بائیس سالہ جامہ یوسف میڈیسن پارٹ ٹو کا پرچہ دے کر آیا اور راضی ہال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔ سر کے بل زمین سے ٹکرانے کے سبب اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور اسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق طالب علم جامہ یوسف کا تعلق صومالیہ سے ہے اور وہ گزشتہ سال بھی کمیونٹی میڈیسن کا پرچہ ادھورا چھوڑ کر چلا گیا تھا اور آج اسی پرچے کا ضمنی امتحان دے کر آیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 531770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش