0
Tuesday 5 Apr 2016 21:08

کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں پولیس کا سرچ آپریشن، چھ افراد زیرِ حراست

کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں پولیس کا سرچ آپریشن، چھ افراد زیرِ حراست
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لائنز ایریا میں متحدہ قومی موومنٹ کا آفس جلائے جانے کے بعد کشیدگی برقرا رہے، پولیس نے علاقے سرچ آپریشن کرکے چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقے پی ایس ایک سو پندرہ لائنز ایریا میں ایم کیو ایم کا آفس جلائے جانے کے بعد کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ پی ایس ایک سو پندرہ میں انتخابی سرگرمیوں کے ساتھ جھگڑے بھی شروع ہوگئے ہیں۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن ایم کیو ایم الطاف اور ایم کیو ایم حقیقی میں تصادم کے بعد کیا گیا، حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 531783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش