0
Wednesday 6 Apr 2016 09:22

لاہور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، مقابلے میں 6 دہشتگرد ہلاک، 4 فرار

لاہور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، مقابلے میں 6 دہشتگرد ہلاک، 4 فرار
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے سگیاں پل کے قریب سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 4 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ شیراکوٹ کے علاقے میں دریا کے کنارے واقع کچی آبادی طلعت پارک میں 10 دہشتگرد موجود ہیں، جو قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے ریڈ کے دوران مبینہ دہشتگردوں کو گرفتاری دینے کی ہدایت کی جس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ سگیاں پل سعید چوک کے قریب سی ٹی ڈی شیخوپورہ کے کمانڈوز کی جوابی فائرنگ میں 6 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے 4 ساتھی اندھیرے کا فائڈہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے استاد اسلم گروپ سے ہے۔ دہشتگرد قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملوں کیساتھ ساتھ اہم شخصیات کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے 5 کلو دھماکہ خیر مواد، 2 کلاشنکوف، 4 پستول، 4 ڈیٹونیٹر، 3 موٹر سایئکلیں اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 531846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش