QR CodeQR Code

چمن سے افغان انٹیلی افسر گرفتار، نشاندہی پر بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد

6 Apr 2016 14:40

اسلام ٹائمز: ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان انٹیلی جنس افسر مختلف علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور اس کی نشان دہی پر کمپاؤنڈ سے 21 کلوگرام بارودی مواد، بم بنانے کے مختلف آلات اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایف سی اہلکاروں نے چمن کے قریب سرحدی علاقے سے افغان انٹیلی جنس افسر کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر بڑی مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ترجمان ایف سی بلوچستان کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحدی علاقے شہیدان بو غرہ میں کارروائی کرتے ہوئے افغان انٹیلی جنس ادارے کے افسرکو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں اور وائر لیس سیٹ برآمد کرگیا۔ سکیورٹی حکام نے افغان انٹیلی جنس ایجنٹ کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، جہاں اس نے تفتیش کے دوران چمن ہی میں ایک کمپاؤنڈ کی نشاندہی بھی کی۔ ایف سی نے اس کمپاؤنڈ میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان انٹیلی جنس افسر مختلف علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا اور اس کی نشان دہی پر کمپاؤنڈ سے 21 کلوگرام بارودی مواد، بم بنانے کے مختلف آلات اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 531896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/531896/چمن-سے-افغان-انٹیلی-افسر-گرفتار-نشاندہی-پر-بھاری-مقدار-میں-بارودی-مواد-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org