QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکلوں پر سوار 5 افراد جاں بحق

6 Apr 2016 15:38

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں میاںوالی روڈ پر تیز رفتار کار نے مخالف سمت سے آنے وال 2 موٹر سائیکلوں کو کچل ڈالا۔ تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ میاں والی روڈ پر تیز رفتار کار نے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 افراد کو کچل ڈالا۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں میاں والی روڈ پر تیز رفتار کار نے مخالف سمت سے آنے وال 2 موٹر سائیکلوں کو کچل ڈالا۔ تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد میاں، بیوی اور ان کی بیٹی بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 531904

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/531904/ڈیرہ-اسماعیل-خان-میں-تیز-رفتار-کار-کی-ٹکر-سے-موٹر-سائیکلوں-پر-سوار-5-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org