QR CodeQR Code

کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی وہ مسلم اقوام کو کمزور کرے

فلسطین کی پوری قوت و طاقت کے ساتھ حمایت جاری رکھیں گے، جنرل محمد علی جعفری

5 Apr 2016 16:11

اسلام ٹائمز: تہران سے جاری اپنے ایک بیان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ اسلامی انقلاب پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط انداز میں دنیا کے دور دراز کے علاقوں تک آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دی کہ وہ مسلم اقوام کو کمزور کرے۔


اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے جنرل محمد علی جعفری کہا ہے کہ سپاہ اور انقلابی قوتیں ایران میں پیر جمانے کی کوشش کرنے والے دشمنوں کے راستے کو مسدود کر دیں گی۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی انقلاب پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط انداز میں دنیا کے دور دراز کے علاقوں تک آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دی کہ وہ مسلم اقوام کو کمزور کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ماضی کی ہی طرح فلسطین کی پوری قوت و طاقت کے ساتھ حمایت جاری رکھیں گے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ لبنان کی سلامتی اور استحکام اہم مسئلہ ہے اور ہم لبنان کی مزاحمتی قوتوں کی حمایت اور ان کا دفاع کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی رجعت پسند حکومتیں کشیدگی اور بدامنی پھیلانے والے اپنے اقدامات کے نتائج ضرور بھگتیں گی۔


خبر کا کوڈ: 531924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/531924/فلسطین-کی-پوری-قوت-طاقت-کے-ساتھ-حمایت-جاری-رکھیں-گے-جنرل-محمد-علی-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org