0
Wednesday 6 Apr 2016 18:53

جنوبی پنجاب، راجن پور کے کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوں کیخلاف آپریشن 5 روز سے جاری

جنوبی پنجاب، راجن پور کے کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوں کیخلاف آپریشن 5 روز سے جاری
اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے پسماندہ ضلع راجن پور میں جمال ون اور جمال ٹو سمیت کچے کے دیگر علاقوں میں پولیس کا چھوٹو ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن 5 روز سے جاری ہے، تاہم ابھی تک کسی قسم کی کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی اور نہ ہی پولیس کو کوئی کامیابی حاصل ہو سکی ہے۔ آپریشن کے دوران گزشتہ روز فائرنگ کے تبادلے میں 2 بچے زخمی ہوئے تھے جنہیں کشمور اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آپریشن میں فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے اور علاقہ جمال ون اور جمال ٹو کے رہائشی خوفزدہ ہو کر نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں اور کشتیوں کے ذریعے علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کے لئے کشتیوں کے ذریعے کھانا پہنچایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 531946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش