0
Wednesday 6 Apr 2016 20:04

پنجاب میں رینجرز اور پولیس ملکر آپریشن کررہے ہیں، ترجمان پاک فوج

پنجاب میں رینجرز اور پولیس ملکر آپریشن کررہے ہیں، ترجمان پاک فوج
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کے لیے ہے، جو رحیم یار خان، روجھان اور کچے کے علاقے میں چھپے ہوئے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں رینجرز، پولیس اور سی ٹی ڈی پاک فوج کیساتھ مل کر کارروائیاں کر رہے ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 531960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب