QR CodeQR Code

پنجاب میں رینجرز اور پولیس ملکر آپریشن کررہے ہیں، ترجمان پاک فوج

6 Apr 2016 20:04

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے، اور دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کے لیے ہے، جو رحیم یار خان، روجھان اور کچے کے علاقے میں چھپے ہوئے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں رینجرز، پولیس اور سی ٹی ڈی پاک فوج کیساتھ مل کر کارروائیاں کر رہے ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 531960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/531960/پنجاب-میں-رینجرز-اور-پولیس-ملکر-ا-پریشن-کررہے-ہیں-ترجمان-پاک-فوج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org