0
Wednesday 6 Apr 2016 20:20

میانوالی میں مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم، 18 افراد جاں بحق

میانوالی میں مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم، 18 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ میانوالی میں مسافر بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق جب کہ 19 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق میانوالی کے علاقے ایم ایم روڈ پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی 8 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 40 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں اور نعشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں مزید 10 زخمی دم توڑ گئے جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی۔ جاں بحق افراد میں 11 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جب کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 531969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش