0
Wednesday 6 Apr 2016 20:43

ملتان، سانحہ لاہور کے شہداء کی یاد میں مسلم لیگ نون کے زیراہتمام تقریب، شمعیں روشن کیں

ملتان، سانحہ لاہور کے شہداء کی یاد میں مسلم لیگ نون کے زیراہتمام تقریب، شمعیں روشن کیں
اسلام ٹائمز۔ سانحہ گلشن اقبال لاہور کے شہداء کی یاد میں مسلم لیگ نون کے یوتھ ونگ کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد کی گئی، تقریب کی صدارت یوتھ ونگ ملتان کے صدر حمزہ شاہد خان لودھی نے کی۔ تقریب کے آخر میں شہداء کے بلندی درجات اور زخمیوں کی صحتیابی کی دعا کرائی گئی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شمعیں بھی روشن کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز لودھی اور دیگر لیگی رہنمائوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت ملک بھر میں موجود دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کر رہی ہے اور ان دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دہشتگردوں کا تعلق کسی مذہب یا فرقے سے نہیں بلکہ یہ انسانیت سے بھی کوسوں دور ہیں۔ پاک فوج، رینجرز اور پولیس کا پنجاب میں آپریشن دہشت گردوں کی نابودی کا باعث بنے گا۔
خبر کا کوڈ : 531976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش