QR CodeQR Code

پشاور، ثمر باغ کے علاقے میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

7 Apr 2016 10:11

اسلام ٹائمز: چارسدہ روڈ کے علاقے میں بدھو ثمر باغ میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق، جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ چارسدہ روڈ کے علاقے بدھو ثمر باغ میں ہوا ہے، جس میں کل چار افراد نشانہ بنے ہیں۔ ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا ہے، جبکہ تین افرادشدید زخمی ہیں۔ بم دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق جائے وقوعہ پر ریسکیو 1122 کی چار گاڑیاں اور پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، اور ٹیمیں شواہد جمع کررہی ہیں۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 532041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/532041/پشاور-ثمر-باغ-کے-علاقے-میں-بم-دھماکہ-ایک-شخص-جاں-بحق-3-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org