0
Thursday 7 Apr 2016 14:37

این اے 245، بیٹے نے دباؤ میں آکر پارٹی چھوڑی، پی ٹی آئی کے منحرف امیدوار کے والد بھی میدان میں آگئے

این اے 245، بیٹے نے دباؤ میں آکر پارٹی چھوڑی، پی ٹی آئی کے منحرف امیدوار کے والد بھی میدان میں آگئے
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب سے ایک رات قبل پی ٹی آئی چھوڑ کر ایم کیو ایم میں شامل ہونے والے امجد علی خان کے والد نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے نے دباو میں آکر پارٹی چھوڑی ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق امجد علی خان کے والد کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے پر ایم کیو ایم کی جانب سے بہت زیادہ دباؤ تھا اور ہوسکتا ہے کہ وہ یہ دباؤ برداشت نہ کرسکا ہو کل شام سے بیٹے سے رابطہ نہیں ہو پایا، بیٹے نے پی ٹی آئی چھوڑنے سے پہلے مجھ سے مشورہ نہیں کیا اور اچانک ہی ایم کیو ایم میں شامل ہوگیا۔ دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی امیدوار امجد علی خان ایم کیو ایم کے دباو میں آگئے تھے۔ وہ رات 9 بجے غائب ہوگئے تھے جس کے بعد ایم کیو ایم میں شمولیت کے اعلان کے ساتھ ظاہر ہوئے۔ ایک سوال کے جواب میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی امیدوار ایم کیو ایم کے دباو میں آکر ڈر گئے ہیں۔ واضح رہے کہ رات گئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار امجد علی خان نے ایم کیو ایم کے مرکز 90 پر پریس کانفرنس میں تحریک انصاف چھوڑ کر ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مجھے امیدوار بنایا تھا تاہم جب ان سے انتخابی مہم کے لیے کراچی آنے کا کہا تھا تو انہوں نے آنے سے منع کردیا اور مجھے انتخابات میں اکیلا چھوڑ دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 532083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش