QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، پاکستانی پرچم کے سایے میں شہید سپرد خاک

8 Apr 2016 07:57

اسلام ٹائمز: قصبہ میں دن بھر پولیس فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہیں۔ اس دوران مارے گئے جنگجو کے ساتھیوں نے اسکے جنازہ جلوس میں نمودار ہوکر ہوائی فائرنگ کر کے اسے سلامتی دی۔


اسلام ٹائمز۔ شوپیان میں دو جنگجوﺅں کی ہلاکت کے بعد جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں مکمل ہڑتال کے بیچ دونوں جنگجوﺅں کو اپنے آبائی علاقوں میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔ پلوامہ میں مارے گئے جنگجو نصیر احمد پنڈت کی لاش پہنچتے ہی تشدد بھڑک اٹھا جس دوران مشتعل نوجوانوں نے پولیس کی ایک رکھشک گاڑی اپنے قبضے میں لینے کے بعد اس پر پاکستانی پرچم لہرا کر تین کلو میٹر دور نذر آتش کر دیا گیا۔ قصبہ میں دن بھر پولیس فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہیں۔ اس دوران مارے گئے جنگجو کے ساتھیوں نے اسکے جنازہ جلوس میں نمودار ہوکر ہوائی فائرنگ کر کے اسے سلامتی دی۔


خبر کا کوڈ: 532196

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/532196/مقبوضہ-کشمیر-پاکستانی-پرچم-کے-سایے-میں-شہید-سپرد-خاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org