0
Friday 8 Apr 2016 11:38

خوشاب میں ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی واک

خوشاب میں ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی واک
اسلام ٹائمز۔ موسم سرما کے اختتام کے ساتھ ہی پنجاب میں ڈینگی مچھر کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔ خوشاب میں پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی ڈے کے سلسلے میں واک کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق واک ریسکیو آفس سے شروع ہوئی اور پرانا لاری اڈہ سے ہوتی ہوئی واپس ریسکیو آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔ واک کے اختتام پر لوگوں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ واک کے اختتام پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیر عالم نے کہا کہ ڈینگی کی افزائش روکنے کے لئے اپنے ماحول میں صفائی کا نظام بہتر بنانا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 532207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش