0
Friday 8 Apr 2016 11:47

دہشت گردوں کا کوئی دین نہیں، وحشی درندے، پوری انسانیت کے دشمن ہیں، امن کمیٹی فیصل آباد

دہشت گردوں کا کوئی دین نہیں، وحشی درندے،  پوری انسانیت کے دشمن ہیں، امن کمیٹی فیصل آباد
اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد حافظ عرفان اﷲ نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفاک درندوں نے گلشن اقبال پارک لاہور میں بربریت کا گھناؤنا کھیل، کھیل کر پوری قوم کو سوگوار کیا، دشمن قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکیں گے، دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے افواج پاکستان سمیت تما م سکیورٹی ادارے متحرک و منظم ہیں۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنما اور ممبر کور کمیٹی ڈاکٹر سید افتخار نقوی کی طرف سے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین نہیں، وحشی درندے پوری انسانیت کے دشمن ہیں، تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور مذہبی رہنما ملک و انسانیت دشمنوں کی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے لئے مکمل رواداری، بھائی چارے، اتحاد و مذہبی ہم آہنگی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں۔ اس موقع پر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، فیض رسول رضوی، حافظ امجد، ملک بخش الٰہی، منشاء سالک و دیگر علماء و مشائخ موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 532208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش