QR CodeQR Code

پاکستان میں 5 کروڑ 90 لاکھ افراد باضابطہ طور پر غریب قرار

8 Apr 2016 15:30

اسلام ٹائمز: وزارت منصوبہ بندی اور مالیات کی جانب سے بین الاقوامی ترقیاتی اداروں کی موجودگی میں تیار کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خط غربت سے نیچے رہنے والے افراد کی تعداد میں ایک دم حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں 5 کروڑ 90 لاکھ سے زائد افراد کو باضابطہ طور پر غریب قرار دیا جا چکا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پہلے ملک میں آبادی کے لحاظ سے ہر 10 میں سے ایک شخص غریب تھا اور اب یہ تعداد بڑھ کر 3 ہو چکی ہے۔ وزارت منصوبہ بندی اور مالیات کی جانب سے بین الاقوامی ترقیاتی اداروں کی موجودگی میں تیار کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خط غربت سے نیچے رہنے والے افراد کی تعداد میں ایک دم حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ملک میں غریب افراد کی تعداد 2 کروڑ سے بڑھ کر 5 کروڑ 90 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان نے غربت کے باضابطہ تعین کے روایتی طریقہ کار کے تحت غذا سے حاصل ہونے والی توانائی کو تبدیل کر کے اسے بنیادی ضروریات کی لاگت سے موازنہ کیا ہے تاکہ ملک میں غربت کی ذیادہ حقیقی تصویر بیان کی جاسکے تاہم حکومت نے بیروزگاری کی مروجہ اور پرانی تعریف نہیں بدلی جس کے تحت ملک میں بیروزگاری کی شرح 5.9 فیصد ہے۔


خبر کا کوڈ: 532235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/532235/پاکستان-میں-5-کروڑ-90-لاکھ-افراد-باضابطہ-طور-پر-غریب-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org