0
Friday 8 Apr 2016 20:45

بھارت ہمارا کھلا دشمن جبکہ ایران بے لوث دوست ہے، شیعہ علماء کرام

بھارت ہمارا کھلا دشمن جبکہ ایران بے لوث دوست ہے، شیعہ علماء کرام
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کرام و ذاکرین کا مشترکہ اجلاس مولانا محمد عون نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیت کا مظہر قرار دیا گیا۔ مولانا عون نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو لبرل ملک بنانے کا ارادہ کرنیوالے جان لیں کہ پاکستان کا مستقبل اسلامی فلاحی ریاست میں مضمر ہے، پاکستان کو مخلص دوستوں کو ضائع کرنے کے بجائے دوست اور دشمن کی پہچان کرنا ہوگی، کیونکہ ایران دیرینہ مخلص اسلامی پڑوسی ہے، جس نے سب سے پہلے پاکستان کو تسلیم کیا اور گیس پائپ لائن پاکستانی سرحد تک پہنچا کر دوستی کا ثبوت دیا۔ مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ انڈیا اور ایران کو ایک صف پر کھڑے کرنیوالے ملک دشمن ہیں، کیونکہ بھارت ہمارا کھلا دشمن جبکہ ایران بے لوث دوست ہے، لہٰذا ہمیں تمام برادر اسلامی ممالک سے برابری کی بنیاد پر رابطے رکھنا چاہیئیں۔ علامہ آغا جعفر رضا نقوی نے کہا کہ بھارت سے ڈٹ کر بات کرنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 532283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش