QR CodeQR Code

فرقہ واریت اور شدت پسندی کے خاتمے کے بغیر یہاں امن کا قیام ممکن نہیں، علامہ شہنشاہ نقوی

8 Apr 2016 20:56

اسلام ٹائمز: مجلس سے خطاب کے دوران ایس یو سی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ تمام پاکستانیوں اور مکاتب فکر کا فرض بنتا ہے کہ وہ اتحاد و اتفاق کیساتھ رہیں، تاکہ ملک تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے اور ملک دشمنوں کی ناپاک کوششیں ناکام ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما اور خطیب باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ فرقہ واریت، تشدد اور شدت پسندی کے خاتمے کے بغیر یہاں امن کا قیام ممکن نہیں۔ لہٰذا ہمارے حکمرانوں کے ساتھ ریاستی اداروں اور عوام کو بھی کوشش کرنا ہوگی کہ یہاں اتحاد اور یکجہتی کا ماحول قائم ہو اور ایک دوسرے کو برداشت کرتے ہوئے ایسا پرامن معاشرہ تشکیل دیا جائے، جس میں تمام طبقات آزادانہ طریقوں سے اپنے اپنے عقائد و نظریات کے ساتھ اپنی زندگیاں گزار سکیں۔ یہ بات انہوں نے نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ مجلس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں اور مکاتب فکر کا فرض بنتا ہے کہ وہ اتحاد و اتفاق کیساتھ رہیں، تاکہ ملک تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے اور ملک دشمنوں کی ناپاک کوششیں ناکام ہوں۔


خبر کا کوڈ: 532284

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/532284/فرقہ-واریت-اور-شدت-پسندی-کے-خاتمے-بغیر-یہاں-امن-کا-قیام-ممکن-نہیں-علامہ-شہنشاہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org