0
Friday 8 Apr 2016 21:05

کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا دوبارہ آغاز، فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے، رضا امام نقوی

کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا دوبارہ آغاز، فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے، رضا امام نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رضا امام نقوی نے کراچی میں سر عام شفیق موڑ پر نماز جمعہ سے واپسی گھر جاتے ہوئے گھات لگائے ہوئے دہشت گردی کی جانب سے شیعہ باپ بیٹے اور بھتیجے کی ٹارگٹ کلنگ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو ریاستی اداروں کی نا اہلی قرار دیا ہے۔ وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر قائد ایک بار پھر کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے جس کی بڑی وجہ حکومت و ریاستی داروں کی جانب سے اب تک کسی کالعدم جماعت کے خلاف آپریشن نہیں ہے، شہر میں دوبارہ فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے، جس کی واضح مثال آج بفرزون جامع مسجد و امام بارگاہ باب نجف سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر جاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے میں ایک ہی گھر کے دو بے گناہ افراد 55 سالہ شاہد حسین کاظمی عرف ہاشم اور ان کے بیٹے 28 سالہ علی سجاد کاظمی دہشت گردوں کی فائرنگ سے موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ ان کے عزیز 25 سالہ شمیم رضوی شدید زخمی ہیں۔ دہشتگری کے اس واقع کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ رضا امام نقوی نے واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری سمیت شہر میں کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 532285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش