0
Saturday 9 Apr 2016 00:08

وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی میں 3 شیعہ افراد کی شہادت کا نوٹس، آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی

وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی میں 3 شیعہ افراد کی شہادت کا نوٹس، آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شفیق موڑ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد کی شہادت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سید قائم علی شاہ نے آئی سندھ کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شفیق موڑ پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ، بیٹے سمیت 3 اہل تشیع افراد کے قتل کی تفصیلی انکوائری کر کے انہیں رپورٹ پیش کی جائے اور ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ دوسری طرف پولیس نے قتل کی اندوھناک واردات میں ملوث ملزموں کے خاکے تیار کر لئے ہیں اور شواہد کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 532314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش